اسلام آباد:پُرانا پاکستان مبارک ہو:شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے کوفرد جرم پیش کرنے سے روک دیا گیا،اطلاعات کے مطابق پُرانے پاکستان کی خواہش رکھنےوالوں کوپہلی خوشخبری سنا دی گئی ہے اور یہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے کو حکم جاری کردیا گیا ہےکہ شہبازشریف کی کرتوں کے متعلق ثبوتوں کی مدد سے کل فرد جرم عائد کرنے کی جرات نہ کی جائے
معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کل وکلاٹیم شہبازشریف کیس میں فردجرم کیلئےپیش نہیں ہوگی، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شہبازشریف کےکاغذات منظورہونےکےبعد ایف آئی اے کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز، ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دائر چالان میں مرکزی ملزم نامزد کردیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرایے گئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی۔
تحقیقاتی ادارے نے چالان میں کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے۔
پیش کردہ چالان میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کے چپڑاسیوں/ کلرکوں کے ناموں پر لاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں چلائے گے۔
ایف آئی اے کے مطابق 28بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سے زیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا اور ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔
چالان کے مطابق اس سے قبل شہباز شریف (وزیر اعلیٰ پنجاب 1998) 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث تھے، انہوں نے بیرون ملک ترسیلات (جعلی ٹی ٹی) کا انتظام بحرین کی ایک خاتون صادقہ سید کے نام اس وقت کے وفاقی وزیر اسحق ڈار کی مد سے کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ’یہ چالان شہباز شریف اور حمزہ شہباز (دونوں ضمانت قبل از گرفتار پر) اور سلیمان شہباز (اشتہاری) کو مرکزی ملزم ٹھہراتا ہے جبکہ 14 بے نامی کھاتے دار اور 6 سہولت کاروں کو معاونت جرمکی بنیاد پر شریک ملزم ٹھہراتا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ہی 2018 سے 2008 عوامیہ عہدوں پر براجمان رہے تھے۔
خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان احمد کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر سے متعلق منی لانڈرنگ اور شوگر اسکینڈل کی انکوائری میں چالان جمع نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سماعت میں عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے میں مزید تاخیر کی صورت میں ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کو وارننگ دیتے ہوئے آخری موقع دیا تھا۔