ٹھٹھہ : پ ٹ الف کے سابق ضلعی صدر و معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی منائی گئی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) پ ٹ الف کے سابق ضلعی صدر و معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی مقامی ہوٹل میں منائی گئی
تفصیل کے مطابق پ ٹ الف کے سابقہ ضلعی صدر اور مشہور و معروف سماجی شخصیت مرحوم سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی گھارو سٹی کے نزدیک الحبیب ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی۔ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے سابقہ صدر اور معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری مرحوم کی پہلی برسی پ ٹ الف کی جانب سے الحبیب ریسٹورنٹ نزد گھارو کے مقام پر منعقد کی گئی جس میں پ ٹ الف کے مرکزی صدر غلام رسول مہر اور سابقہ صدر انتظار حسین جھلگری کو مہمان خاص کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ سالم علی زرداری، شریف تنیو، حاجی شفیع محمد سٹھیو، خیر محمد بروہی، غلام حیدر کلمتی، غلام حیدر سٹھیو، شکور سارنگ، عبد القادر پہنور سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے اساتذہ، سیاسی، سماجی، ادبی صحافیوں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید ارشاد حسین شاہ بخاری ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اساتذہ کے حقوق کے لیے اٹھائی گئی آواز کو ایوانوں تک پہنچا کر ہی دم لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس عملی جدو جہد کے ساتھ ساتھ پرائمری اساتذہ یکجا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا انکی اساتذہ کے لیے کی جانے والی خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکتی انہوں نے کہا کہ آج بھی اساتذہ بہت سے مسائل سے دو چار ہیں جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منظم جدو جہد کی ضرورت ہے باد ازیں مرحوم کے فرزندوں مہتاب شاہ، سید دلشاد شاہ، عاشق حسین شاہ بخاری نے اپنے والد مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Leave a reply