اسلام آباد:اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعی ایک مریض جو کہ کراچی سے اسلام آباد آیا ہے وہ اومی کرون کا شکار ہے اور اب انتظامیہ اس شخص سے رابطہ میں رہنےوالے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ کررہےہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں ان کے ملنسار تواس مرض کا شکارنہیں ہوئے؟
First case of #OmicronVariant detected in Islamabad. The patient has travel history from Karachi. We are tracing all his contacts now. Everyone plz get vaccinated and follow SOPs
— DC Islamabad (@dcislamabad) December 25, 2021
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے شہری میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی میں اومی کورون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، شہری کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔
ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔