مزید دیکھیں

مقبول

جوسابقہ حکمران 35 سال میں نہ کرسکے ، ہم 35 ماہ میں کررہے ہیں ، غلام سرور خان

اسلام آباد:جوسابقہ حکمران 35 سال میں نہ کرسکے ، ہم 35 ماہ میں کررہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ راولپنڈی کے 2 بڑے میگا پراجیکٹس ہیں،کوشش ہوگی اسی مالی سال میں یہ پراجیکٹس آن گراؤنڈ ہوں گے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ لئی ایکسپریس اوررنگ روڈ دونوں شہروں کےلیے بڑے پراجیکٹ ہیں،دونوں پراجیکٹس 100 ارب سےزائد کے ہیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ فروری کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز کر دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں میں ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی نو یونین کونسلوں کو چہان ڈیم سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور چراہ ڈیم، پاپین ڈیم،کہوٹہ اور ددوچھہ ڈیم جلد تعمیر کیے جائیں گے۔