تھانہ کورنگی کی حدود لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے تین ملزمان میں دو لٹیرے بھائی ، عادی جرائم پیشہ گرفتار جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار

امروز بوقت 12:05 بجے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ حدود تھانہ کورنگی عوام سے لوٹ مار میں مصروف تھے- پولیس پارٹی معمول کی پیٹرولنگ میں مصروف تھی جیسے ہی پولیس موبائل لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پہنچی تو عوام سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی- جس سے دو گولیاں پولیس موبائل کے سامنے والے شیشے پر لگی جس سے شیشے میں سوراخ ہوا- پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کا ایک پیچھے بیٹھا ایک ساتھی زخمی ہوا۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان عوام کی بھیٹر اور ٹریفک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا- زخمی ملزم بلغرض علاج معالجے کیلئے جناح ہسپتال پہنچا اور اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی اور بتایا کے مجھے شاہ لطیف ٹاون میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگی ہے اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں- جناح ہسپتال سے ایم ایل او کی انٹری چلنے کے بعد تھانہ کورنگی کی پولیس پارٹی جناح ہسپتال پہنچی اور مذکورہ ملزم کو شناخت کیا گیا.

ملزم کی شناخت ظفر خان ولد ہمیش گل کے نام سے ہوئی جسکا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا اور سے قبل بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں مقدمہ الزام نمبر 484/2020 بجرم دفعہ 6/9B منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار زخمی ملزم کے دوسرے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسکی شناخت فرید گل ولد ہمیش گل کے نام ہوئی ہے جو کے عادی جرائم پیشہ ہے اور تھانہ صدر میں مقدمہ الزام نمبر 313/15 بجرم دفعہ 6/9A منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA کے تحت عمل میں لائی گئی ہے-

. گرفتار ملزمان سے دیگر ایک مفرور ساتھی کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے.

Shares: