ٹیکساس :دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی،اطلاعات کے مطابق 17 سالہ امریکی شہری نے د نیا کی لمبی ترین ٹانگیں رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا،خاتون کا نام میسی کیورین ہے جو امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں رہائش پزیر ہیں ۔
میسی نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ امریکہ میں ہی گزارہ لیکن مستقبل میں تعلیمی غرض سے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔میسی کو فیس بک کے ما تحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹٓار سی حثیت حاصل ہے جہاں حال ہی میں میسی نے ایک تصویر شئیر کی جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔
انسٹاگرام پر مقبولیت کی خاص وجہ میسی کی 53 انچ لمبی ٹانگیں ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بھی بنالی ہے کیونکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔لہذا میسی کیورین اب دنیا کی سب سے لمبی ترین ٹانگیں رکھنے والی خاتون بن چکی ہیں۔
میسی کیورین کے جسم میں سب سے حیرت کن بات ان کی لمبی ٹاگیں ہیں جو ان کے قد سے ایک میٹر لمبی ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بیٹھنے میں تکلیف محسوس کرتی ہوں، گھر کے دروازے سے بعض اوقات ٹکرا جاتی ہوں اور ملبوسات خریدتے وقت کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔ لوگ حیرانی سے دیکھتے ہیں تو شرم محسوس کرتی تھی لیکن آب مجھے اندازہ ہو چکا ہے کہ میں باقی لوگوں سے تھوڑی سی مختلف ہوں جسکی وجہ سے لوگ تجسس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
That's pin-credible! Maci Currin, 17, who stands tall at 6ft 10in has the longest legs in the world
The teen from #Austin,#Texas, is 6ft 10in tall and has big aspirations to be a model
She has urged others with unique physical attributes: ‘Don’t hide it, embrace it’ pic.twitter.com/VzK6UOylEO— Hans Solo (@thandojo) October 6, 2020
میسی کیورین نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر صرف 5 تصاویرشیٔرکی ہیں جن کی بدولت وہ 41 ہزار سے زائد فالوورز سمیٹنے میں کامیاب ہوچکی ہیں جس پر میسی کیورین کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں دنیا کی لمبی ترین ماڈل ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔