لاہور:حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا۔اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی بجٹ منظور بھی نہیں ہوا اور حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں چند دن کی کمی اب عوام سے سود کے ساتھ موصول کی جائے گی، مافیا کو لگام ڈالنے کہ دعوے کرنے والا مافیا کے سامنے بے بس ہوگئے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پورے ملک کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، اگر قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے مقرر نہ کی گئیں تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔