ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1993 میں ممبئی مین ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم یوسف میمن کی جیل میں موت ہو گئی ہے

1993میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے مفرور ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن کی مہارشٹرا کی ناسک جیل میں موت ہوئی ہے، جیل حکام نے موت کی تصدیق کی ہے تا ہم موت کیسے ہوئی اسکا پتہ نہیں چل سکا، یوسف میمن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے،۔ناسک پولیس کمشنر وشواں نانگری پٹیل نے موت کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوسف میمن کے بھائی ٹائیگر میمن جو مفرور ہیں،نے داؤد ابراہیم کے ساتھ ملکر ممبئی بم دھماکوں کی سازش تیار کی تھی، یوسف میمن پر الزام تھا کہ انہوں نے بم دھماکوں کے لئے ممبئی میں اپنا گیراج اور الحسینی فلیٹ کی عمارت دی تھی ،جہاں منصوبہ بندی کی گئی تھی

داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

ٹاڈا کی ایک اسپیشل عدالت نے یوسف میمن کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی۔ یعقو ب میمن جو اس کیس میں دوسرا ایک او رمیمن بردار ہیں ہیں کو 2015میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

Leave a reply