بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ کیا ہے

بھارت دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو پکڑ تو نہیں سکا البتہ اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے داؤد ابراہیم کی موت کے دعوے کرتا رہتا ہے اور ایسا کئی بار نہیں ہوا بھارت کئی بار داؤد ابراہیم کی موت کا دعویٰ کر چکا ہے

اب بھارتی میڈیا نے تازہ ترین دعوے میں کہا ہے کہ داؤد ابراہیم کرونا کی وجہ سے پاکستان کے شہر کراچی مین جان کی بازی ہار گئے ، ساتھ ہی بھارتی میڈیا اپنی جھوٹی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہتا ہے کہ داؤد ابراہیم کی موت کی کرونا سے خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا رہتا ہے اور داؤد ابراہیم کو لے کر ایک بار پھر پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے،

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ داؤد ابراہیم کو کرونا ہو گیا اور اسکی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہو گئی ہیں، دونوں کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہی داؤد ابراہیم کے بھائی انیس نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم اور انکی فیملی صحت مند ہے

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور اس حوالہ سے بھارت نے کئی بار پاکستان کو ثبوت بھی دیئے لیکن پاکستان ماننے کو تیار نہیں،

بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ دادو ابراہیم بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ داود ابراہیم 1993 میں ہونے والے ممبئی بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور انڈرورلڈ ڈان ہے۔ بھارت میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، لیکن ان کی فیملی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ کیونکہ اس نے فیملی کو ہمیشہ لوگوں کی نظروں سے دور رکھا۔ داود ابراہیم کی اہلیہ کا نام مہ جبیں عرف زوبینہ زریں ہے۔ داود ابراہیم کے چار بچے تھے۔ تین بیٹیاں ماہ رخ، ماہرین اور ماریہ ہیں جبکہ ایک بیٹا ہے جس کا نام معین ہے۔

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

Leave a reply