حکومت کو مندر نہیں بنانا چاہیے، شہریوں کی باغی ٹی وی سے گفتگو

لاہور:حکومت کو مندر نہیں بنانا چاہیے، شہریوں کی باغی ٹی وی سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ہندومندر کی تعمیر کےخلاف پاکستانی عوام کی رائے جاننےکےلیے باغی ٹی وی نے ایک سروے کیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے عوام الناس کی مختلف آرا ہیں ، ایک شہری نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ہندووں کے مندر نہیں بننے چاہیں

 

ایک شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام درست نہیں ، پاکستان میں مندر نہیں بننا چاہیے تھا ،

ایک شہری کا کہناتھا کہ مندرکو بنایا جارہا ہے، لیکن مسجد کو شہید کیا گیا ، ایک شہری نے کہا کہ ہمارےٹیکسز سے مندرنہیں بلکہ مساجد تعمیر کی جائیں‌

جبکہ ایک شہری کا کہنا تھاکہ اس ملک میں اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی ہے ، مندربنانے میں کوئی حرج نہیں یہ ایسے ہی جیسے ایک ہندوملک میں مسلمان اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے

Comments are closed.