ناصر ادیب اور بلال لاشاری کی جوڑی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسا شاہکار بنا کر شائقین کے دل جیت لئے ہیں. اس فلم نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کئے ہیں جس کا سوچا بھی نہیں‌جا سکتا تھا. اس فلم میں جس جس نے جو جو بھی کام کیا ہے اس سے اب مزید بہت بہتر بلکہ بہترین کام کی توقع کی جا رہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ناصر ادیب کو بہت سارے فلمسازوں نے بطور رائٹر سائن کر لیا ہے. تاہم ناصر ادیب کا ابھی تک کا سب سے زیادہ ایکسٹائٹنگ پراجیکٹ دا گریٍٹ گاما ہے. شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے ، اس فلم کی کاسٹ کیا ہو گی کون مرکزی کردار کرے گا اس کی مکمل تفصیلات سامنے آنے والی ہیں. اس فلم کے لئے ابھی ڈاریکٹر کا انتخاب بھی نہیں‌کیا گیا ، لہذا ناصر ادیب کا کہنا ہے

کہ دا گریٹ‌گاما بہت بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بننے جا رہی ہے ، اس کی ڈائریکشن کلاسک ہونی چاہیے اور اس فلم کو بلال لاشاری یا حسن عسکری جیسے ڈائریکٹر کو بھی ڈائریکٹ کرنا چاہیے تب جا کر بات بنے گی. یہ فلم جتنی بڑی ہے اتنا ہی بڑا اور تجربہ کار ڈائریکٹر درکار ہے اور بلال لاشاری حسن عسکری اس کےلئے بہترین چوائس ہیں . یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب تاحال نہیں‌ہوا اب دیکھنا یہ ہے کہ بلال لاشاری ، حسن عسکری یا کوئی اور اس فلم کو ڈائریکٹ کرتاہے.

Shares: