بھارتی مکّاری عیاں ہوگئی : بھارتی سفارتکار کلبھوشن سے ملاقات کیے بغیر چلے گئے

0
42

اسلام آباد :بھارتی مکّاری عیاں ہوگئی : بھارتی سفارتکار کلبھوشن سے ملاقات کیے بغیر چلے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارتکار دوسری قونصلر رسائی ملنے کے باوجود کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالے کلبھوشن یادیو سے دوسری بار قونصلر ملاقات کی درخواست کی تھی جسے پاکستان نے قبول کرلیا تھا۔

ملاقات کیلئے بھارت نے کئی خواہشات کا اظہار کیا، جنہیں پاکستانی حکام کی جانب سے پورا کردیا گیا تھا۔

بھارتی سفارتکاروں کو کلبھوشن اور ان کے درمیان حائل شیشے پر اعتراض تھا جسے پاکستان نے ہٹا دیا تھا جبکہ سفارتکاروں کی فرمائش پر ملاقات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سفارتکاروں کے رويے کو حيران کن قرار ديا۔ انہوں نے سوال اٹھايا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنا تھی تو رسائی کیوں مانگی؟۔

دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے قونصلر رسائی دیدی گئی، قونصل خانے کے 2 بھارتی افسران نے دوپہر تین بجے کلبھوشن سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، اُس نے دوران تحقیقات پاکستان میں تخریب کارانہ سرگرمیوں کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے نظرثانی پٹیشن دائر کرنے کی مدت 60 روز ہے، اُمید ہے بھارت اس حوالے سے پاکستان کے

Leave a reply