اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔
نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔
وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔
یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا، اور ٹویٹر پیغام میں لکھا بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے