![the legend of maula jatt](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/maula-jatt.jpg)
عمارہ حکمت کی پرڈیوس کردہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںریلیز کی گئی ، فلم نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے ، دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی واحد وہ فلم بن گئی جس نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے. دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا شاہکار ہے۔اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جنہوں نے بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے.
”فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی وڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کےلئے بہترین فلم ساز کا ایوارڈ جیتا تھا” اور انھیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو انڈین فلمسازوں اور فنکاروں نے بھی دبئی کے سینما گھروں میںجا کر دیکھا اور خوب جم کر تعریف کی .