بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ رواں برس ستمبر کے مہینے میںریلیز کی جائیگی. کہا جا رہا ہےکہ فلم کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، ماہرہ خان ، عمائمہ ملک ، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز اور حمزہ علی عباسی اہم کرداروں میںنظر آئیں گے. فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے اس کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا تب سے لیکر اب تک فلم کی ریلیز کئی بار انائونس کی جا چکی ہے لیکن ریلیز نہیں ہو سکی. فلم کی ریلیز پر سب سے زیادہ کورونا اثر انداز ہوا ہے کہ کیونکہ دو برس تک پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سینما سمیت ہر چیز بند تھی اب جبکہ کورونا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں تو پوری دنیا کی طرحپاکستان میں بھی سینما گھر کھول دئیے گئے ہیں. لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے فلم میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ
فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی.اس سلسلے میںتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں محرم کے بعد فلم کی پرموشن کے سلسلے کا آغاز کیا جائیگا. یاد رہے کہ دی لیجنڈآف مولا جٹ کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں جبکہ سکرپٹ ناصر ادیب نے لکھا ہے.فلم پر بہت زیادہ پیسہ لگایا گیا ہے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا شمار پاکستان کی ایسی فلموںمیںہوتا ہے جنہیںبہت لاگت سے تیار گیا ہے. اس فلم کی ریلیز جو تاخیر کا شکار رہی وہ اسی کی دہائی میںریلیز ہونے والی فلم مولا جٹکے پرڈیوسر سرور بھٹی کی طرف سے بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ درج کرانا بھی تھا.