اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں منعقد کمپیوٹر بیلٹ کے ذریعے 2019 کے کیسز کی فہرست جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ٹیکس سال 2017 سے متعلق آڈٹ پالیسی 2018 کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے اور 4 اپریل 2019 کو ایف بی آر (ہیڈکوارٹر) میں ایک کمپیوٹر بیلٹ منعقد کیا گیاتھا ۔سٹیٹ منسٹر برائے ریونیو محمد حماد ا ظہر اور چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے آڈٹ پالیسی ۔ 2018 کا اعلان کیا اور بیلیٹنگ کے عمل کا افتتاح کیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس سال کیسوں کا انتخاب پیرامیٹرک بنیاد وں پر کیا گیا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صرف ٹیکس نادہندگان کا انتخاب ہو سکے۔نتیجے کے طور پر، اس سال انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، اور ایف ای ڈی کے لئے آڈٹ کے لئے دستیاب کل کیسوں میں سے صرف 2.3 فیصد منتخب کیے گئے ہیں، بالمقابل پچھلے سال کے بیلٹ میں منتخب کردہ 7.5 فیصدکیسوں کے۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”239417″ /]
ذرائع کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولیات کے لئے اس سال سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی آڈٹ کے لئے ٹیکس کی مدت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ریٹرن آف انکم کے مقصد کے لئے منظور شدہ اکاؤنٹنگ مدت کے مطابقت میں ہوگی۔پچھلے سالوں میں، مالی سال تمام ٹیکس دہندگان کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اکاؤنٹنگ کے مقاصد کی وجہ سے سپیشل ٹیکس سال منتخب کرنے والوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ ایف بی آر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان جن کا آڈٹ انکم ٹیکس کی مد میں پچھلے تین ٹیکس سالوں 2016، 15 اور 14 میں ہوا تھا اور تنخواہ دار افرادکو اس سال کے بیلٹ سے خارج کردیاگیا ہے۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”239418″ /]
آڈٹ پالیسی 2018 اورآڈٹ کیلئے منتخب کیسوں کے قومی ٹیکس نمبرز / سی این آئی سی ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk پر رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر منسٹر آف سٹیٹ برائے ریونیو اور چیئرمین ایف بی آر نے محترمہ نوشین جاوید امجد (رکن ٹیکس دہندگان آڈٹ) اور ان کی ٹیم کی تعریف کی تھی جنہوں نے آڈٹ پالیسی 2018 کو حتمی طور پر شکل دینے میں اپنی بھر پور کوششیں کی ہیں۔