پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان کھیلا گیا میچ 200 سیلاب متاثرین نےاسٹیڈیم میں دیکھا

0
43

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 200 سیلاب متاثرین نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھا۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کے باہمی تعاون سے منگل کو 200 سیلاب متاثرین نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ براہ راست نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا۔ سیلاب متاثرین کو کراچی میں قائم رہائشی کیمپس سے ایس ایس یو کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔

بعد ازاں، متاثرین میں لنچ باکسز بھی تقسیم کیے گئے۔ متاثرین نے سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہا اور براہ راست میچ سے مَحظوظ ہوئے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ براہ راست میچ دکھانے کا مقصد متاثرین کو خوشی کے چند لمحات فراہم کرنا ہے جو سیلاب کی تباہ کاری کا شکار اپنے گھروں سے دور ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو میچ دکھانے کا عمل آئندہ میچز میں بھی جاری رہے گا۔

سیلاب متاثرین جو میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ درج ذیل نمبر یا اپنے رہائشی کیمپ کے فوکل پرسن سے رابط کرسکتے ہیں۔

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply