ریاض:سعودی عرب میں چاند نظرنہیں آیا،عید جمعرات کوہوگی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا اوریہ بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ اس سال الحمد للہ رمضان المبارک 30 روزوں کے ساتھ اختتام پذیرہورہا ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلان کردیا گیا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سرکاری سطح پربھی اس کا اعلان کردیا گیا ہے

دوسری طرف سعودی حکام کی طرف سےیہ خبربھی جاری کردی گئی ہے کہ عیدالفطربروزجمعرات 13 مئی کوہوگی ، اس حساب سے اگرپاکستان میں دیکھا جائے تو پھر حسب سابق پاکستان میں بھی اس مرتبہ 30 روزے ہوں گے اورچاند پرسوں شام جمعرات کو نظرآئے گا

تاہم محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہےکہ پاکستان میں اس سال رمضان 29 دنوں کا ہواورپاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منائے گا

Shares: