کراچی:جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی پرلگنے والی گولی کا معمہ حل نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی تو لگ گئی مگر پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی

پولیس کا کہنا ہےکہ وہ تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا کہ اس واقعہ کے پیچھے کون ہے اور محرکات کیا ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے وہ کوشش کررہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے شخص تک پہنچ جائیں

یاد رہےکہ شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کی گاڑی میں جا لگی، واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچ ہوئی ہے

رپورٹ کے مطابق واقعہ جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں پیش آیا ، جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی رہائش پزیر ہیں، واقعے سے متعلق سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس حکام کو آگاہ کیا جس پر ایس ایچ اوصدرموقع پرپہنچےاور گاڑی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئےروز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرےکی بات ہے اس کا سدباب ہوناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرسیمی جمالی کی کارپارکنگ میں کھڑی تھی ، ان کی رہائش جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر دروازے کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔

Shares: