آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی : مراد علی شاہ

0
86

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وفاق میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زردار ی نے لوگوں کا رحجان دیکھا توعوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

Leave a reply