اسمبلی سیکریٹیریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے کاغذات آج ہی جمع ہوں گے، اور انتخاب بھی آج ہی متوقع ہے ۔ اسپیکر کا انتخاب پینل آف دی چیئر کے رکن ایاز صادق کروائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے اسپیکر کا انتخاب ہوگا، نیا اسپیکر نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل کرائے گا۔
ذرائع اسمبلی سیکریٹیریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے آج دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے کاغذات نامزدگی اسپیکر آفس میں جمع ہوں گے ان کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہی ہوگی، جن امیدواروں کے کاغذات درست پائے جائیں گے ان کے درمیان انتخاب پیر کو ہوگا۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کر دی جس کے بعد عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مستعفی ہو گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، آج شائد آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں۔