اسلام آبادیوں کیلئے خوشخبری ، یومیہ کرونا کیسز کی تعداد بدستور کم ہوتے ہوتے دو سو تک آگئی ،اطلاعات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے اہل اسلام آباد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کیسز میں بہت زیادہ کمی واقعہ ہورہی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمال حکمت عملی سے اسلام آباد میں کرونا کیسز پرقابوپالیا گیا اوراب کرونا وائرس کی تمام ترتباہیوں کے باوجود روزانہ صرف دو سو کے قریب کیسز آرہے ہیں اوریہ بہت بڑی کامیابی ہے
I think we successfully flattened the curve in Islamabad. 4th day with less than 200 cases. We have 4444 positive cases out of 1,28,830 tested ppl in Islamabad. However we lost 130 lives in the last 100 days pic.twitter.com/z35HfUQBnE
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) July 3, 2020
ٹویٹ پراپنے پیغام میںان کا کہنا تھا کہ اس دوران اسلام آباد انتظامیہ نے بارہ لاکھ سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے اوران مٰن سے صرف چار ہزار چار سو چوالیس لوگوں کو کرونا وائرس کے سرزد ہونے کی رپورٹ ملی
محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ بہترین حکمت عملی ہے جس کی بدولت کرونا کے کیسز میں بہت زیادہ کمی آرہی ہےاور بہت جلد ایک وقت آئیگا جب اسلام آباد سمیت پورے ملک سے کرونا وائرس کے کیسز کا بالکل خاتمہ ہوجائے گا