پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں واپسی کی ایسی شرط رکھ دی کہ مولانا نوازکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں‌

0
39

لاہور:پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں واپسی کی ایسی شرط رکھ دی کہ مولانا نوازکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق پی پی نے پی ڈی ایم میں‌ واپسی کے لیے ایسی شرط رکھ دی ہے کہ جس کے بعد مولانا نواز کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں‌

ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ، پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں واپسی کو تیار ہے۔

پتوکی میں پارٹی رہنما طارق شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نےکہا کہ مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر کہہ رہے ہیں اس حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے جب کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دھڑے بن گئے ہیں ، مولانا اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں توہم پی ڈی ایم میں واپس آنے کو تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا ،ن لیگ ساتھ دیتی تو نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت بھی ختم ہو چکی ہوتی

Leave a reply