صدرمملکت نےمنشیات کنٹرول (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی

0
47

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث مجرموں کو موت یا عمر قید کی سزائیں ہوں گی۔

پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

ترمیمی بل میں سزاؤں کیلئے ہیروئن، مورفین، کوکین، آئس اور دیگر نشہ آور ادویات کی الگ الگ مقدار مقرر کی گئی ہے۔

بل کے مطابق اِسی جرم میں 15 سے 20 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ عمرقید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

خیال رہے کہ ہیروئن یا مورفین کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار کے جرائم پر 20 سال سے زائد قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ ہیروئن یا مورفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 15 سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔

 

اس کے علاوہ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ آئس کی 4 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔

واضح رہے کہ جرم کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی، یا تعلیمی ادارے کے اندر یا قریب سرزد ہونے پر اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔

Leave a reply