صدرپاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے انتخابی اصلاحات بل پردستخط کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

0
28

اسلام آباد:صدرپاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے۔

اس سلسلےمیں دستخطوں کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان اور وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی۔

صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد انتخابی اصلاحات بل قانون بن گیا ہے۔ اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر ہے کیونکہ انہوں نے اس کیلئے انتھک محنت کی۔ ووٹ ڈالنے والوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں کوئی مشکلات درپیش نہیں ہوں گی کیونکہ انھیں یقین ہے کہ ووٹر آسانی کے ساتھ اس نئے نظام کو سمجھ لیںگے۔

آئی ووٹنگ کے بارے میں صدر نے کہاکہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حق ہے کہ وہ اپنا ووٹ کاحق استعمال کریں۔

دوسری طرف پردیس میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ اب ان کو بھی اپنے دیس میں اپنے وطن کی بہتری بھلائی اور خوشحالی کےلیے اپنا حق استعمال کرنے کا موقع مل جائے گا ، جس سے سابقہ حکومتوں نے محروم رکھا ہوا تھا

 

Leave a reply