مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی سرحدوں پربھارتی فوج کی نقل وحرکت کیوں ؟نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اسلام آباد:پاکستان کی سرحدوں پربھارتی فوج کی نقل وحرکت کیوں ؟وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی پر غور کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اورقومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ روسی ایس 400 میزائل سسٹم کی تنصیب جاری ہے اوربھارت پاکستان پر دباوبڑھانا چاہتا ہے ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت بغیر کسی تنازعے کے اچانک اپنی افواج کیوں سرحدوں پر لے آیا؟اس حوالے سے کل کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا

دوسری طرف اہم حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 30 سال سے پاکستان میں جب بھی نوازشریف پربھاری وقت آیا بھارت نے اس دوران پاکستان کی سرحدوں پر دباوبڑھاتے ہوئے پاکستان کے اندرسیاسی دباو کی سمت تبدیل کرنے کی بھرپورکوشش کی ، انہیں تناظر میں کہا جارہا ہےکہ چونکہ اب پھرنوازشریف پرسخت دباو ہے اور مودی سرکار پاکستان کی سرحدوں پر دباو بڑھا کرپاکستان کی حکومت کی توجہ اور قوت نوازشریف سے پھیر کر سرحدوں کی طرف مبذول کرا کرنوازشریف کےلیے "سپیس”حاصل کرنا چاہتی ہے

اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران پاکستان کے مغربی بارڈر بھی بھی چھیڑ خانی کے واقعات کیے جائیں گے