دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل:مسافرپریشان ہوگئے

0
41

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں، زیادہ تر پروازوں کا رخ اسلام آباد کیلئے موڑ دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ ، بارش کے امکانات ہیں بارش اگر ہوجاتی ہے تو دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز دھند کےباعث واپس کراچی کی جانب موڑ دی گئی، پرواز کچھ ہی دیر میں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرجائےگی۔

اسی طرح ابوظہبی سےلاہور آنےوالی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے، کویت سےلاہور آنےوالی کارگو پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب کردیا گیا ہے جبکہ
فیصل آباد ائیرپورٹ کےاطراف حدنگاہ 800میٹر ہونے کے باعث دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

Leave a reply