کوئٹہ :آپ کس کوخوش کرنے کے لیے قوم کوجھوٹی خبریں پہنچا رہے ہیں :وزیراعظم توایسی چیزوں کوپہلے ہی پسند نہیں کرتے،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کوئٹہ میں پولیس دستے کی سلامی کی خبر درست نہیں، سلامی دینے کی خبر درست نہیں، خبر دینے والے نمائندے کے خلاف ایکشن لیا جائے،
اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ ہرکسی کوعلم ہے کہ وزیراعظم انتہائی سادہ انسان ہیں وہ تو وزیراعظم عام دنوں میں بھی ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے اب تو لواحقین کو ملنے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو سلامی دینے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر خبر شیئر کی اور کہا کہ یہ خبر غلط ہے۔
اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا را سچ بولیں ، ان کا کہنا تھا کہ حیرانی ہوتی ہے کہ پتہ نہیں یہ چینلز کس کوخوش کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں ، اگرہم آپ کا کچھ نہیں کرسکتے توایک ذات ہے جوجھوٹ اورفریب کو بے نقاب بھی کرتی ہے اورسخت سزا بھی دیتی ہے ،
ڈاکٹرشہبازگل کہتے ہیں کہ چینلز جیو نیوز سے گزارش ہے کہ اپنے لوکل نمائندے کے خلاف ایکشن لیں، جس نے یہ غلط خبر فائل کی۔ پولیس کے دستے کی سلامی کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ وزیراعظم عام دنوں میں بھی ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے اب تو لواحقین کو ملنے گئے ہوئے ہیں۔ براہ مہربانی جائز رپورٹنگ کی جائے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج سانحہ مچ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدات کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں امن اوامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد وزیراعظم نے سانحہ مچ کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔