اسلام آباد:وزیراعظم نے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے سخت فیصلے کرتے ہوئے گڈگورننس کی خاطربڑے بڑے افسران کی چھٹی کرادی ہے
اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سیکرٹری بی آئی ایس پی یوسف خان ایڈیشنل سیکرٹری انچارج خزانہ ڈویژن مقرر کردیئے گئے ہیں
ادھر اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل سیکرٹری صنعت و پیداوار مقرر ہوگئے جبکہ سیکرٹری صنعت وپیداوار ڈاکٹرسہیل راجپوت وفاقی سیکرٹری آئی ٹی تعینات کردیئے گئے








