شہرکراچی اورحیدر آباد کو دیکھ کرلگتا ہےکہ وہ موہن جوڈرو کا حصہ ہیں

0
62

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید احمد رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدر آباد اور کراچی شہر لگتا ہے موہن جو ڈرو کا حصہ ہیں۔

شہر میں نہ سڑکیں ہیں نہ صفائی کا نظام،یہاں پینے کیلئے تو صاف پانی فراہم ہی نہیں کیا جاتا بلکہ ٹینکر مافیا افسران کی ملی بھگت سےپانی کی فروخت میں ملوث ہےجبکہ شہر بھر کی سپلائی لائینوں میں گٹر کا پانی معمول بن چکا ہے سید احمد رشید کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقی کی دعویدار سندھ حکومت بنیادی سہولیات صحت و تعلیم کی فراہمی میں بھی ناکام نظر آتی ہےپی پی رہنما شرجیل انعام کے صاحبزادے کو جلسوں کا حق ہے پر قوم کا معمار تعلیم سے محروم ہے اپنی واہ واہ کیلئے ووٹرز کو کورونا کی بھینٹ چڑھانا کونسی سیاست ہے حکومت صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے ساتھ زیادتیاں اب بند کر دے بصورت دیگر مطالبات کے حق میں ایک تاریخی مظاہرہ کیا جائے گا جو تخت لاڑکانہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

Leave a reply