علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

0
91

علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف جہاں اپوزیشن کی دھینگا مشتی چل رہی ہے وہاں حکومت کی ہر چال اس کے گلے کی ہڈی بن رہی ہے . حکومت نے جہانگیر ترین کے احتساب کو اس لیے کرنے کی اجازت دی کہ لوگ کہیں‌گے کہ خان نے ایسا احتساب کیا ، ایسا احتساب کیا کہ اپنے قریبی ساتھ کو بھی معاف نہیں کیا.

یوں ان کی بلے بلے ہوجائے گی. کیا پتہ تھا کہ یہاں تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اور آگے سے ترین کی ریڈی میڈ چال سے ان کو منہ کی کھانی پڑ جائیں‌گے .

مبشر لقمنان کا کہنا تھا کہ جے کے ٹی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں‌نے بیرسٹر علی ظفر کو تحقیق کرنے کا کہا کہ پتہ کریں کہ واقعی جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ؟ . اس رپورٹ میں‌ ایسا کیا ہے جو حکومت کے ناک میں‌دم کرسکتا ہے اور وزیر اعظم کے احتساب کے بیانیے کا جنازہ نکال سکتا ہے .

یہ رپورٹ باقاعدہ نہیں دی گئی لیکن اس کے خاص نکات وزیر اعظم کو سنا دیے گئے ہیں . اس رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین پر عائد الزامات کے واضح ثبوت نہیں ہیں . جبکہ ان پر اور ان کے بیٹے پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر علی ظفر ، شہزاد اکبر اور وزیر اعظم یہ سب موجود تھے اس میں‌ بیرسٹر علی ظفر کے سوالات کے شہزاد اکبر جواب دیتے رہے . جس میں‌ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر ایف آئی آر شوگر کمیشن کی سفارشات پر کاٹی گئیں‌. اور یہ ان تمام ناموں پر کاٹی گئی جبکہ شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل اس معاملے پر ایک پیچ پر نظر آئے .

ان کا کہنا تھا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت اس کو چھپانا چاہتی ہے . اگر یہ رپورٹ منظر عام پر آجاتی ہے تو اس سے ترین کے کیس پر شاید اثر نہ پڑے لیکن اس سے عوامی رائے میں فرق ضرور پڑے گا. جبکہ حکومت کے لیے یہ زہر قاتل ثابت ہوگی .

اپوزیشن یہ کہے گی یہ لوگ اپنے مخالفین اور اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں‌اور اپوزیشن کے ساتھ یہ ہونا ہی تھا . عمران خان کے اینٹی کرپشن منترے کا جنازہ نکل جائے گا. اور حکومت کا احتساب کا نعرہ ایک مذاق بن جائے گا.

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ترین سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ معاملہ دو ہفتے میں حل ہو جائے گا. ایک طرف تو عمران خان ترین کو گرفتار نہ کرنے کا تاثر دے رہے ہیں تو دوسری طرف طاقتور حلقے بھی ان کو گرفتار کرنے کا گرین سگنل نہیں‌دے رہے . ان کے مطابق اس سے کاروباری حلقوں پر منفی اثر پڑے گا. جو کہ پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں اور ملک میں‌معیشت کا برا حال ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے شوگر کمیشن کیس پر ہونے والی پیش رفت کا اندازہ لگا سکتےہیں . اب فائلیں‌دبائی جائیں گی .کہانیاں میڈیا کی زینت بنیں‌گی ، دوسری طرف ہم نظر دوڑائیں تو پارٹی کے اندر بھی دھینگا مشتی جاری ہے . اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ لوگ جو نہ صرف دوسری پارٹیوں پر تیر چلا رہے ہیں بلکہ اپنی پارٹی پر بھی چھریاں چلا رہے ہیں‌.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جو پہلے چپ تھیں‌اب وہ میدان میں‌ آگئی ہیں‌ اور اپوزیشن پی پی پی کے ساتھ بیان بازی کر کے اپنے سینئراور شہباز شریف کو سبوتاز کر رہی ہیں . مولانا کا خیال ہے کہ کھیل وہ کھیلا جائے جس میں وہ اہم کھلاڑی ہوں‌ ورنہ نہ وہ کھیل ہو اور نہ وہ ہوں‌ گے .

Leave a reply