نواز اور شہباز شریف عوام کو بحرانوں سے نکال لیں گے،مریم نواز

0
22

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔پی پی 167 کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے، عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی ہم عوام کے درمیان ہوں گے.

مریم نواز نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاؤن میں اکٹھے ہوئے ہیں، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

نہوں نے کہا کہ عوم کو مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، مخالفین نے سوچا مریم نواز اب عوام میں نہیں نکلے گی، عوام کو جب تکلیف ہو گی میں میدان میں ہونگی، نواز شریف نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر پر رکھ بڑھائیں، نواز شریف، شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے، عالمی منڈی میں کمی ہوئی تو ہم پٹرول کی قیمت کم کریں گے، فتنہ خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج فتنہ خانہ ہر جگہ اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا رو رہا ہے، کیا عوام نے فتنہ خان کو پاکستان ٹھیکہ میں دیا ہوا ہے، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا انتظام کیا ہوا ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ نوز شریف اور شہباز شریف نے اوررنج لائن دی میٹو لائن دی مگر فتنہ خان نے ایسی لائن دی جو وزیراعلی ہاوس سے سیدھی بنی گالہ جاتی تھی.نزیر چوہان کی کمپین اس لئے چلانے آئی ہوں کیونکہ نزیر چوہان نے آپ کا چھینا گیا مینڈیت واپس لیا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان جسے جھنگلا بس کہتاتھا تو پشاور میں وہی جھنگلا بس اس نے بنائی،رانا ثناء اللہ سے ڈر کر بھاگتا پھرتا ہے کبھی پشاور جلا جاتا ہے تو کھبی بنی گالا چھپ جاتا ہے.ابراہیم مانیکا چار سال میں ارب پےی ہو گیا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ میں آلو پیاز کے ریٹ بھی معلوم کرنے آئی ہوں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں
نواز شریف نے کہا کہ عوام کو کہنا پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ مسائل ہمارے پیدا کردا نہیں ہیں،ان مسائل سے عوام کو نکالنا ہماری ذمہ داری ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دینا دن رات ایک کرکے آپ کو بہراموں سے نکال لیں گے، ابھی شہبازشریف کی میٹنگ سے نکل کے آئی ہوں
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوتی ہے تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا، آج قیمتیں اس لئے بڑھائی جارہی ہے فتنہ خان معاہدہ کرکے چلا گیا تھا، آئی ایم ایف ناک کی لکیریں نکلوا رہا رہا ہے،اگر خزانے میں فتنہ خان نے کچھ بھی چھوڑا ہوتا تو خزانہ آپ پر نچھاور کردیتے، بات توشہ خان کی چوری کی نہیں اس چوری کی ہے جو فتنہ خان کو پڑگئی ہے،اس نے پاکستان کا خزانہ بھی خالی کردیا، میں آپ سے مدد مانگنے آئی ہوں ساتھ دیں ان مشکلات سے نکال دے گے، کیا تمھیں پاکستان ٹھیکے میں ملا ہوا تھا جو یہ کیا، ن لیگ نے حکومت چیلنجزز میں لی ہے ن لیگ کو چیلنجزز سے نمٹنا آتا ہے.

Leave a reply