ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمیں وزیر اعظم نے سکھایا: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرخرم شیر زمان کا بیان

0
66

پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نرسری تا مزار قائد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ تین سال سے کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں- سعید آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا سودا ماضی کے حکمرانوں نے کیا تھا۔ ا نشاء اللہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ سردار مقصود زمان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے نکالی گئی جو مزار قائد پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ریجن قیادت سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی خود دیکھ لے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہمارا رویہ کتنا اچھا ہے۔آج کی شاندار ریلی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور محبت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ تین سال سے کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔آج اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں آج مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھی ہیں وہ ماضی میں پاکستان پر حکومت کر چکی ہیں، مولانا، نواز اور زرداری نے کبھی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے پر بات نہیں کی۔ وزیرا عظم عمران خان نے ناموس رسالت ﷺ پر بھی آواز اٹھائی۔ ہمارے ملک میں ایسا لیڈر موجود ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر ہے۔

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب ریلی کے انعقاد پر انتظامیہ اورپارٹی کارکنان اور کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ریلی کراچی کی سب سے بڑی ریلی ہے۔ ریلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا سودا ماضی کے حکمرانوں نے کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں آج وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگائی جارہی ہیں۔

کشمیر کے عوام نے مسئلے کے حل کے لئے ہمیشہ پاکستان کی طرف دیکھا ہے۔شاندار ریلی کے انعقاد پر پارٹی رہنماوں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انشاء اللہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما سردار مقصود زمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک رہبر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھانا ہمیں وزیر اعظم عمران خان نے سکھایا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ کشمیر میں بھارتی ظلم اوربربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر پورا اعتماد ہے اور پوری پاکستانی قوم اس مسئلے پر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a reply