لاہور :وزیراعظم کے بھانجے کوخوشخبری سنا دی گئی ،اس حوالےسےیہ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے لیے اچھی خبر دے دی ہے

ذرائع کے مطابق حسان نیازی آج پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی ایڈوکیٹ کو آج طلب کیا تھا۔پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کا لائسنس درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر بحال کیا۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال کے مطابق درخواست گزار نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے۔ محمد ایاز بٹ ایڈوکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف کاروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی۔

 

 

درخواست گزار محمد ایاز بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ حسان نیازی ایڈوکیٹ نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ مجھے اور میری کلانٹ پر تشدد کیا۔حسان نیازی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا لائسنس بحال ہو گیا ہے۔

خاتون کے تمام الزامات مسترد ہو چکے ہیں،اور اب میں نے خاتون کے خلاف درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Shares: