اسلام آباد:وزیراعظم کی خواہش پوری ہوگئی ا،طلاعات کے مطابق بالآخروزیراعظم چوہدری برادران کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،اسلام آباد سے یہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری مونس الٰہی کواپنا ساتھی بنالیا ہے
ادھر اس حوالے سے کابینہ اجلاس سے ملنے والی خبروں میں بتایاگیا ہےکہ چوہدری مونس الٰہی کو آبی وسائل کی وزارت دی گئی ہے
چوہدری مونس الٰہی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ چوہدری برادران کو پیشکش کرچکے ہیں اورچوہدری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میںشامل کرنے کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں
اہم ذرائع نے دعویٰکیا ہےکہ چوہدری برادران نے اپنے خاندان پرپارٹی کے دیگراراکین کوترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے تو وزارت قبول کرلی لیکن چوہدری مونس الٰہی یا خاندان کے کسی دوسرے فرد کےلیے وزارت قبول کرنے سے انکار کرتے رہے
ادھر چوہدری برادران کے قریبی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے چوہدیر پرویز الٰہی سے درخواست کی تھی کہ وہ چوہدری مونس الٰہی کو اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہھےکہ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چوہدری پرویزالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ اوراس کی قیادت کےبہت زیادہ مشکور ہیں کہ انہوں نے غیر مشروط طور پرحکومت کی ہرقومی اوراہم مسئلے پر حمایت کی ہے