اسلام آباد :جس یوسف رضا گیلانی کوگرانےمیں‌ نوازشریف نے کردار ادا اسی نے پھرکھڑا کردیا:مریم نواز کے منہ سے سچ نکل ہی گیا ، اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے جنرل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس یوسف رضا گیلانی کو نوازشریف نے گرانے میں مرکزی کردارادا کیا تھا اسی یوسف رضا گیلانی کو نواز شریف نے اپنے فن سیاست سے کھڑا کردیا ہے

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں مریم نے کہا کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں نواز شریف کے کہنے پر ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ سمجھتے تھے جیلوں میں رہنماؤں کو بند کرکے مسلم لیگ ن کو توڑ لیں گے، مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی، توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔

مریم نے کہا کہ کسی بھول اور غلط فہمی میں مت رہنا کہ نوازشریف کا ووٹر اور سپورٹر صرف الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے نکلتا ہے، کسی بھول میں مت رہنا، نواز شریف کا کارکن جاگ گیا ہے، نواز شریف کا ووٹر دھاندلی کے خلاف نکلا ہے، نواز شریف کے کارکن عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے

Shares: