سعودی شاہی خاندان صدمے میں‌ ڈوب گیا

ریاض :سعودی شاہی خاندان صدمے میں‌ ڈوب گیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کےشاہی خاندان کے فرد شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے شہزادہ بندربن فیصل آل سعود کے انتقال کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ بندربن فیصل کی نماز جنازہ کل اداکی جائے گی۔اس حوالے سے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے جنازے کے دوران کرونا وائرس سے بچاوکے لیے تمام حفاظتی تدابیراختیارکی جائیں گی

Comments are closed.