کراچی :سلیکٹڈ وزیراعظم نے کراچی کے لیےصرف 1100 ارب دیئے:شہبازشریف عمران خان پربرس پڑے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں برسوں سے جاری بدامنی اور بھتہ خوری کو ختم کرکے شہر کا امن بحال کیا۔
کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے رہنماؤں نے وہاں کی محرومیوں کی بات کی، اس پر پی ڈی ایم اور ہمارے قائد نواز شریف اور ن لیگ ان کے ساتھ ان کے معاشی، سماجی اور قانونی حقوق دلانے کے لیےساتھ دے گی اور کھڑی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعطم عمران خان جب 2019 میں کراچی آئے تو 162 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور پھر 2020 میں جب شدید بارشیں ہوئیں اور سیلاب آگیا تھا تو پھر عمران خان نے 1100 ارب روپے بڑا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو نے بتایا کہ اس 1100 ارب کے منصوبے میں حکومت سندھ نے خطیر رقم لگایا ہے لیکن عمران خان نے سندھ اور کراچی کی محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے اور جھوٹے وعدوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا جب نوازشریف کے دور میں اس شہر میں بھتہ خوری عروج پر تھی، بند بوری پر لاشیں ملتی تھیں، پرچیاں جاتی تھیں کہ کروڑوں روپے فلاں کو دے دو، خوف کا ماحول تھا اور لوگ پنجاب منتقل ہونا شروع ہوئے اور کاروباری لوگوں نے اپنے خاندان دبئی منتقل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پھر نواز شریف نے شہر اور ملک کے اندر تمام اداروں، یہاں کی حکومت کے ساتھ مل کر اور کاروبارحضرات کے مشورے کے ساتھ ایک مربوط منصوبہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر آپ نے دیکھا کراچی میں امن و امان کی جو تباہ حال صورت حال تھی، اس کو نواز شریف نے وہ امن واپس لوٹایا اور وہ خاندان واپس کراچی آگئے اور آج کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ ہوچکا ہے، بند بوریوں میں لاشیں اب نہیں آتیں۔