شریف خاندان رنجیت سنگھ کی جائیدادوں پر قابض ہے،اہم شخصیت کادعویٰ‌

لاہور:شریف خاندان رنجیت سنگھ کی جائیدادوں پر قابض ہے،اہم شخصیت کادعویٰ‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان رنجیت سنگھ کی جائیدادوں پر قابض ہے،

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو رنجیت سنگھ کا وارث سمجھتے ہیں، جو کچھ بھی ماضی میں کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، پاکستان میں صرف ایک طبقے کیلئے آسانیاں ہیں۔ مافیا نے مختلف لوگوں کی کیٹگریز بنا رکھی تھیں، مافیا کا گلی، محلوں میں نیٹ ورک پھیلا ہوا تھا، مافیا اس کو کہتے ہیں جس کے اوپر ایک خاندان ہوتا ہے۔ مافیا کی بی کیٹگری میں رانا مشہود جیسے لوگ اور سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ ہوتے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے تک انہیں نہیں پتہ تھا کہ گوجرانوالہ کے پٹرول پمپ کس کے ہیں، دستگیر پٹرولیم کی 2 کنال اراضی کا ریکارڈ نہیں ملا، نوازشریف نے خرم دستگیر کو گوجرانوالہ کا بادشاہ بنا رکھا تھا، سابق میئرگوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام بھی مقدمات بھگت رہے ہیں، عوام اورسرکارکی زمینوں پر قبضے کیلئے یہ لوگ سیاست میں آتے ہیں، مستقبل میں ان کے ایک ایک حواری کو سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور نواز شریف کا گوجرانوالہ جلسے میں بیانیہ پاکستان مخالف تھا، یہ کہتے ہیں آپ کو دیکھ لیں گے، ہم کہتے ہیں آپ کو دیکھ رہے ہیں، اربوں کی کرپشن کرنیوالے پکڑے گئے تو اب کمردردیں ہورہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ریلیف دینا ہے تو سب خواتین کو دیا جائے۔ شریف خاندان نے رنجیت سنگھ کی جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے، مافیا نے نیچے کیٹگریز بنا رکھی تھیں۔ بی کیٹگری میں رانا مشہود اور سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ آتے ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ہمیں دوسروں کی عزت کرنا سکھائی، مریم نواز کو ریلیف دینا ہے تو پھر تمام خواتین کوملنا چاہیے، عمران خان کرپٹ افراد کونہیں چھوڑیں گے، شریف خاندان کا سیاست میں آنے کا مقصد مال پانی بنانا تھا۔

Comments are closed.