ٹراما سنٹر کی صورتحال ابتر
شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنیٹر میں عملہ اور ڈاکٹرز نے مریضوں سے ناروا سلوک اختیار کر رکھا ہے جبکہ مریضوں سے مہنگی ادویات بازار سے منگوائی جا رہی ہیں ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز کا موبائل پر مصروف رہنا معمول بن گیا مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے لواحقین ان کے ترلے کرنے پر مجبور ہو گئے جبکہ دوسری طرف گزشتہ رات ایمرجنسی وارڈ میں موجود واحد بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث مریض ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو وارڈ اور ایمرجنسی کمرے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے تو بعد ازں ڈیوٹی ڈاکٹر نے آئی سی یو وارڈ کی مشین دے دی اس صورتحال پر شہری حلقے اور مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹراما سنیٹر میں مریضوں کے لیے سہولیات کا فقدان ہو گیا،ایمرجنسی ٹراما سنیٹر میں آنے والے مریضوں سے ڈیوٹی ڈاکٹر ز ادویات باہر سے منگوانے لگے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی آئی سی یو میں موجود ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز دھڑلے سے موبائل فون پر مصروف رہنے لگے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مریضوں کے لواحقین میڈیسن لگوانے کے لیے سٹاف کو بار بار منت سماجت پر مجبور ہو گئے اسی طرح گزشتہ رات بلڈ پریشر مشین خراب ہونے کے باعث مریض دو گھنٹے تک بلڈپریشر چیک کروانے کے لیے ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو اور ایمرجنسی کمرے کے چکر لگاتے رہے جس پر مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔