لاہور:طویل عرصے سے جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی کپتان رہنے والی ڈین وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پروٹیز ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔اطلاعات کے مطابق ڈین وین نیکرک نےستمبر2021 سےانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ جنوبی افریقی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔

قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت مل گئی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈین وین نیکرک کی جگہ سونے لس پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ڈین وین نیکرک طویل عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ہونے والی حالیہ سہ ملکی سیریز میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکی تھیں۔

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

ڈین وین نیکرک کی غیر موجودگی میں سونے لس ہی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھی سونے لس ہی پروٹیز ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ سلیکشن کنوینر کلنٹن ڈو پریز کا کہنا ہے کہ ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پورا موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں، ان کی ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ مکمل طور پر فٹنس سے جڑا ہے۔کرک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹر کے لیے فٹنس کا معیار ساڑھے 9 منٹ میں 2 کلو میٹر دوڑنا ہے اور ڈین وین نیکرک نے مطلوبہ ہدف صرف 18 سیکنڈ کے فرق سے حاصل کیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ دو برس سے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس کا معیار انتہائی سخت کر رکھا ہے اور باوجود اس کے کہ آپ کتنے ہی اچھے کھلاڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو آپ کی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکتی۔

Shares: