واشنگٹن :امریکی انتخابات2020: نسل پرستانہ حملوں سےمتاثر،ہسپانوی،عرب،صومالی اورافریقی خواتین کا اسکواڈ جیت گیا،اطلاعات کے مطابق امریکہ چارخواتین کا ’دی سکواڈ‘ کہلانے والا گروپ ایک بار پھر امریکی ایوان میں آنے کو تیار ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے بڑی بڑی شہہ سرخیوں کے ساتھ خبردیتے ہوئے کہاہےکہ امریکی صدر کے نسل پرستانہ حملوں کا مقابلہ کرنے والی الہان عمر، رشیدہ طالب، الیگزینڈریا اوکاسیو اور آیانا پریسلے نے ایک بار پھر اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید تنقید کے باوجود سینیٹ کی چاروں خواتین نے کلین سوئپ کیا ہے۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی باحجاب مسلمان رہنما الہان عمر نے منی سوٹا سے 64 فیصد ووٹ حاصل کر کے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔
امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کی فلسطینی نژاد مسلمان خاتون راشدہ طالب نے بھی 67 فیصد ووٹوں کے ساتھ اپنی جیت برقرار رکھی ہے۔ راشدہ طالب دو ہزار آٹھ میں مشی گن اسمبلی میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن تھیں۔
چار سالوں سے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کھڑی ہونے والی الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز بھی نیویارک سے 68 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی نشست پر کامیاب رہیں۔دی سکواڈ کی چوتھی رکن سیاہ فام آیانا پریسلے نے بھی 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ میساچوسٹس سے اپنی جیت کو برقرار رکھا ہے۔