عدلیہ ساتھ نہیں دےگی توقوم تباہ ہوجائےگی کہیں ایسانہ "اب پچھتاوےکیاہوتوجب چڑیاں چن گئیں کھیت”عمران خان

اسلام آباد:عدلیہ ساتھ نہیں دے گی، تو ہم کرپشن سے نہیں لڑسکتے،طاقتورکوچھوڑدیا جاتا ہے:غریب اورکمزورکوکوئی پوچھتا نہیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ساتھ نہیں دے گی، تو ہم کرپشن سے نہیں لڑسکتے،

وزیراعظم عمران خان نے بڑے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون اورنظام عدل کی بقا کی جنگ لڑرہےہیں ، عمران خان نے کہا کہ میں اس معاشرے کی اعلیٰ اقدار کی جنگ لڑرہاہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عجیب کیفیت ہے کہ جہاں طاقتورکوچھوڑدیا جاتا ہے اورکمزورکوکوئی پوچھتا تک نہیں‌

انہوں نے ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ایسی کینسر ہے جو صرف پاکستان میں نہیں بلکہ ہر غریب ملک میں پھیلی ہوئی ہے، کرپشن امیر ملک کو تباہ کردیتی ہے، ملائیشیاء کو مہاتیر محمد 500ڈالر سے آمدن کو اٹھا کر 9ہزار ڈالر پر لے گیا، وہاں کرپٹ وزیراعظم آگیا اور ملک کو مقروض کردیا، ایک حکمران کرپشن کرتا ہے، اقتدار میں آکر پیسا چوری کرتے ہیں اور حوالہ ہنڈی سے باہر آف شور اکاؤنٹس میں بھیجتا ہے، منی لانڈرنگ کرتے ہیں، محلات بناتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب ملکوں سے سالانہ ایک ہزار ارب ڈالر چوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے،اورایسا کرنے والے طاقتورلوگ ہیں جوتمام حربے استعمال کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت کوکسی دوسری جگہ محفوظ کرتے ہیں ، کمپنیز کے نام پر جہاں پیسا چھپایا جاتا ہے، ہماری طرح کے ملکوں کا 7ہزار ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے، ہم پورا زور لگا رہے ہیں ہمارے ممالک کا پیسا واپس کریں، لیکن طاقتور ممالک کا فائدہ ہے وہ واپس نہیں کرتے،

وزیراعظم نے اس موقع پربڑے دکھ کااطہارکرتے ہوئے کہا کہ وہاں روزگار ہے ، لیکن یہاں تباہی ہے،کرپشن قانون سے نہیں لڑی جاتی، کرپشن قوم لڑتی ہے، غربت بڑھ جاتی ہے، عمران خان اکیلا کرپشن سے نہیں لڑ سکتا، عدلیہ نے کرپشن سے لڑنا ہوتا ہے، کئی آپ کے سامنے ہے، ایک مجرم کو ہم کہہ رہے 7ارب کا ضمانتی بانڈ دیں، لیکن ججز نے اس کو باہر بھیج دیا، عدلیہ ساتھ نہیں دے گی، تو ہم نہیں لڑسکتے، نیب نے کیسز بنانے ہوتے ہیں وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے کیسے کرپشن کی جنگ جیتتے ہیں؟ سنگاپور میں ایک وزیر نے کرپشن کی تو اس نے خود کشی کرلی، کیونکہ معاشرے میں ایسے بندے کو جگہ نہیں دی جاتی، لیکن یہاں کرپٹ لوگوں کو شادیوں پر بلایا جاتا ہے، نیب جیل سے کوئی کرپٹ باہر آتا ہے تو اس پر پھول نچھاور کرتے ہیں جیسا کوئی بڑا معرکہ مارا ہے، ہم نے جنگ جیتنی ہے، قانون سب سے بالا ہے۔

اس جنگ میں پاکستان کی بقاء ہے، آج جو جنگ لڑی جارہی ہے یہ قانون کی بالادستی ہے، سب اکٹھے ہوکر مظاہرے کررہے ہیں، عمران خان کی حکومت گرادو، عمران خان کا کیا قصور ہے؟ کیونکہ این آراو نہیں دے رہا

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ فکر ہے کہ اگریہ کوشش ناکام ہوگئی توپھریہ چند خاندان مل کراس قوم کوذلیل کریں گے ،پہلے بھی قوم نے دیکھا مجے فکریہ ہےکہ اگریہ معاشرہ انہیں طاقتوروں کے ہاتھ میں کھلونا بنتا رہا توپھرکوئی بھی مدد کو نہیں پہنچے گا ، ہمیں اپنی حالت کوخود بدلنا ہوگا

Comments are closed.