پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف اضلاع سے گاڑی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی. ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پڑانگ چارسدہ سے سرقہ شدہ ڈاٹسن فقیر آباد کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان فرمان اللہ ولد اکرام الدین اور ناصر ولد طاہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن نمبری 7010 برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد
