دنیا والو:اگلےچنددنوں میں تیسری اورآخری عالمی جنگ چھڑسکتی ہے:اہم روسی شخصیت کا انکشاف
ماسکو : دنیا والو:اگلےچنددنوں میں تیسری اورآخری عالمی جنگ چھڑسکتی ہے:اہم روسی شخصیت کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق ایک بڑے روسی فوجی تجزیہ کار نے دنیا کو کیا خبردار کیا ہے کہ اگلے چار ہفتوں میں نئی عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، یہ پیشگوئی انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے متنبہ کیا ہے کہ چار ہفتوں میں دنیا یورپی یا حتیٰ کہ عالمی جنگ کا مشاہدہ کرے گی۔
روسی فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے یہ پیش گوئی باغی زیر قبضہ مشرقی یوکرائن اور ملحقہ کریمیا کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر روسی فوجی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے
https://www.insidene.com/russian-military-analyst-forsees-a-european-or-world-war-within-a-month/
یہ بھی یادرہےکہ اس خطرے کوبھانپتے ہوئے مغربی ممالک پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔
فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کہتے ہیں کہ مغربی ممالک کی جانب سے ان معاملات پر تشویش کا اظہار کرنا ٹھیک ہے کیوں کہ روس کے ورونز، روستوف اور کرسنوڈار علاقوں میں غیر تصدیق شدہ نئی فوٹیج میں فوجی نقل و حرکت ظاہر ہوئی ہے۔
کچھ فوٹیجز میں درجنوں فوجی ہیلی کاپٹر سرحد کے قریب دیکھے گئے ہیں۔ ٹرینوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کی نقل و حمل کو مذکورہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے۔
فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس بحران میں پین یورپی جنگ میں اضافے کی توقع ہے لیکن ابھی ممکنہ طور پر کیا یہ ہوگا یا نہیں؟ آئیں انتظار کریں اور دیکھیں چونکہ تناؤ اب مزید بڑھتا جارہا ہے۔جس کا نتیجہ یقینی طورپرجنگ کی صورت میں ہی ہوگا