برطانیہ نے25 ملین شہریوں کو کرونا ویکسین لگادی
لندن:برطانیہ نے25 ملین شہریوں کو کرونا ویکسین لگادی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے آج تک 25 ملین افراد کو کرونا ویکسین لگادی ہے ، حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ تقریبا نصف آبادی کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے
دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ 15 اپریل تک 50 سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگا دی جائے گی
اس حوالے سے برطانوی حکومت نے آج اعلان کیا ہےکہ آج سے 100 دن پہلے شروع ہونے والی ویکسین اب ملک کی اڑھائی کروڑ آبادی کو لگادی گئی ہے
دوسری طرف برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیںکہ یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہےکہ اس نے مشکل ترین حالات میں اپنے 35 ملین شہریوں کو یہ ویکسین لگائی ہے