مقبوضہ بیت المقدس :امریکہ اورہمنوااسرائیل کوبچانےکےلیےمجاہدین کی منتیں کرنےلگے:اسرائیلیوں‌ پرحملےرکوانےکےلیےخفیہ کوششیں ،اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں نے اسرائیلیوں‌کی چیخیں نکلوا دیں، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ اوراسرائیل سے محبت رکھنے والے دیگراتحادیوں نے اسرائیلی جرنیلوں کی درخواست پرفلسطینی مجاہدین سے فائربندی کی درخواستیں شروع کردی ہیں

عرب ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں جاری کشیدگی کم کرانے کی نئی کوششیں شروع ہوئی ہیں جس کے بعد غزہ میں عن قریب فائر بندی کا امکان بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کی نگرانی مصر اور امریکا کریں‌ گے۔ اس حوالے سے امریکاو اسرائیل کے ساتھ اور مصر فلسطینی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں طویل جنگ بندی کی بات بھی شامل ہے۔ مصر اور امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل جنگ بندی کا تحریری معاہدہ کرانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی مصر کا ایک وفد جنگ بندی کا پروگرام لے کر تل ابیب جائے گا۔

جنگ بندی منصوبے میں غزہ میں تعمیر نو اور تعمیراتی موادی لے جانے کی اجازت دینے کی تجویز بھی شامل ہو گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز کے باوجود فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کی کوششیں کامیاب نہیں‌ ہوئی ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی روکنے کے لیے فائر بندی رواں ہفتے کے آغاز میں ہو سکتی ہے۔

Shares: