امریکہ، ایران کے ساتھ فوجی جنگ نہیں چاہتا :امریکی کمانڈر کا اعتراف

0
47

تہران:امریکہ، ایران کے ساتھ فوجی جنگ نہیں چاہتا: اطلاعات کے مطابق امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میک کنزی نے اعتراف کیا کہ ہماری پوری توجہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی جنگ پر مرکوز ہے اور ہم ایران سے فوجی جنگ نہیں چاہتے۔

جنرل مک کنزی نے لبنان کے ایل بی سی آئی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی جنگ ، اقتصادی اور سفارتی جنگ ہے اور ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ، ایران سے فوجی جنگ نہیں کرنا چاہتا-

مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر میک کنزی نے علاقے میں امریکہ کے اقتصادی مفادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہمارا ایک مقصد اور بھی ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے ملک پر حملے کو روکنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے عراق و افغانستان میں تعمیر و ترقی اور امن و استحکام قائم کرنے میں واشنگٹن کی ناکامی کے بارے میں کہا کہ علاقے میں ان دونوں اہداف کے حصول کے لئے ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

Leave a reply