امریکہ نے عراق میں فضائی حملہ کردیا،کون ہوا ٹارگٹ خبرآگئی
بغداد: امریکہ نے عراق میں فضائی حملہ کردیا،کون ہوا ٹارگٹ خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد پر عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
صابرین نیوز کی آج جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جس گھر پر امریکہ کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا وہاں سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں پر حملہ ہوا تھا۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بایڈن کے حکم پر مشرقی شام کے علاقے پر بمباری کی گئی جو امریکی فوجیوں پر حملہ کیلئے استعمال ہوا تھا۔