سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد: شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی حوالات میں مبینہ تصویر وائرل ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زیر گردش تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے، پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی سوشل میڈیا پر تصویروائرل ہونے کا معاملہ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں۔یہ تصویر پہلے ہی کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہے۔
⬇️— Islamabad Police (@ICT_Police) August 11, 2022
اسلام آباد پولیس کا کہنا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے، جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانےوالوں سے قانون کےمطابق نمٹاجائے گا۔
دوسری طرف ن لیگ کے میڈیا سیل کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ یہ ہے اصل تصویر جو آج سے تین سال پہلے شائع ہوئی تھی۔ مگر ریاست دشمن عمران خان اور تحریک انصاف اس وقت ہر طرح کا جھوٹ پھیلانے کو تیار ہیں۔
عمران خان کے پیروکار ہوں اور جھوٹا پروپیگینڈا نہ کریں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر آج سے تین سال پرانی ہے۔#StopPropaganda pic.twitter.com/HopBmtWsox
— PMLN (@pmln_org) August 11, 2022
اس حوالے سے ن لیگ کے ٹویٹراکاونٹ سے جاری ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ پر مبنی اس مکروہ کیمپین کے پیچھے چند اکاؤنٹ جو کہ مستند پراپگینڈا اکاؤنٹس ہیں
آگے چل کرن لیگ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ چلو جی تصویر جعلی سہی لیکن بے غیرت تو آپ اسی ہو نہ اس بات کا جواب دو وہ جیل میں ہے یا نہیں۔
ن لیگ کی طرف سے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل جعلی تصویر پر صارفین کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی ہے ، یہ تصویر تین سال پرانی ہے جبکہ عوام کے سامنے اس کو منفی رنگ سے پیش کیا جارہا ہے جو کہ بہت ہی غلط انداز ہے